پاکستان سے مزید ایک ہزار 199 غیر قانونی افغان شہری وطن چلے گئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 31 دسمبر کو مزید ایک ہزار 199 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار 645 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

1 min ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

19 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

45 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

54 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

57 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

1 hour ago