ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جیو نیوز کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے پیر کو سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہوسکتا ہوں۔
آسٹریلوی کرکٹر نے حال ہی میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
After teasing he could play on, David Warner has confirmed he’s also retiring from ODI cricket as he prepares for his SCG Test farewell.
What an incredible career, capped off with last year’s World Cup triumph 🙌👏
MORE: https://t.co/c5e5G74KB7 pic.twitter.com/qXd0hb0R78
— Fox Cricket (@FoxCricket) January 1, 2024
ڈیوڈ وارنر کے ون ڈے کیریئر پر نظر ڈالیں تو 2009 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔وارنر نے گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آخری بار ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
