فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔
شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔
اس سے قبل کمیشن سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023ء میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا، جن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 min ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

10 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

22 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

29 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

50 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

53 mins ago