کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ جام کمال کیخلاف ناراض اراکین نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا ،جام کمال کے پاس خود وزارت اعلیٰ چھوڑنے کیلئے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک کی مہلت ہے جس کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا ۔
ذرائع ناراض اراکین کے مطابق اس وقت وزیر اعلیٰ جام کمال کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،جام کمال کے پاس خود وزرات اعلیٰ چھوڑنے کے لیےاکتوبر کے پہلے ہفتے تک کی مہلت ہے ، اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں جام کمال کیساتھ کام کرنے کیلئے اب تک دبائو ڈالا جا رہا ہے ،ہمیں کہا جا رہا ہے کہ جام کیلئے کوئی راستہ نکالیں ،ناراض اراکین نے کہا کہ ہم دبائو قبول کرنے کے بجائے دبائو ڈالنے والوں کو قائل کر رہے ہیں کہ جام کمال کیساتھ چلنا اب ممکن نہیں رہا ۔
ناراض اراکین نے مزید کہا کہ جام کمال نے جب تین سال میں وزراءاور اراکین اسمبلی کو عزت نہیں دی تو آئندہ ان پر کیسے یقین کیا جائے،اب بھی جام کمال کو اس لیے وقت دیا کہ وہ باعزت طریقے سے چلا جائے ،جام کمال اور ان کے حامی چند وزراءناراض اراکین کو منانے کے لیے رابطے کررہے ہیں،لیکن ایک بات طے ہے جام کمال ناراض اراکین کو منانے کی لا حاصل کوششیں کر رہے ہیں ۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…