مولانا کو صدر کہنے پر ناگواری، زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں، حافظ حسین احمد


اوکاڑہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ لیاقت بلوچ کے مولانا فضل الرحمٰن کو صدر پاکستان کہنے پر زرداری نے عجیب انداز میں ناگواری کا اظہار کرنے کے ساتھ مستقبل کے ارادے بھی ظاہر کر دئیے، گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ زرداری کے ارادے ”نیک“ نہیں۔
”جنگ“ سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ صدر بننے کیلئے امیدوار کے ارادے کی اہمیت نہیں بلکہ ووٹرز کی اہمیت ہے کہ کس کے پاس گیم نمبرز پورے ہیں، الیکشن جس انداز میں ہو رہے ہیں اس سے جو توقعات تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں،لگ رہا ہے الیکشن معاشی اور سیاسی استحکام کا موجب ثابت نہیں ہو گا،کیونکہ ”ٹاس“ کے بغیراگر ایک ٹیم کو ”بیٹنگ“ دے دی جائے،ان کے کھیلنے کے بعد بلا چھن جائے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے نکال دیا جائے تو میچ کا نتیجہ کیسا ہو گا؟
حافظ حسین احمد نے کہا کہ9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر ان کے ماسٹڑ مائنڈز کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی،ان پر پابندی لگ جانا چاہیے تھی لیکن ابھی تک ایسا بھی تو نہیں ہوا،مستقبل کی سیاست ایک تکون کی شکل اختیار کر چکی ہے،ایک کونے پر مسلم لیگ ن،دوسرے پر پیپلز پارٹی اور تیسرے پر بے نام لوگ کھڑے ہیں،ہر کسی نے تکون کا ایک کونہ پکڑ رکھا ہے،ا نہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ جے یو آئی تو اس کیساتھ ہو گی جس کے ساتھ ہوں گے ”وہ“۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

5 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

5 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

5 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

7 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

7 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

7 hours ago