اداکارہ راکول پریت سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی اس سال شادی کرنے والا پہلا مشہور جوڑا بننے جا رہا ہے جن کی شادی آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو طے پائی ہے، یہ شادی گوا میں ہونے جا رہی ہے جبکہ یہ جوڑا تاحال اپنی شادی سے متعلق خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
View this post on Instagram
ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ راکول اور جیکی اپنی زندگی کے اہم ترین دن اور لمحات کو انتہائی راز میں رکھنا چاہتے ہیں اس لیے یہ جوڑا خود سے میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا.
View this post on Instagram
جوڑا شادی کی تیاری اور تقریبات سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہا ہے، آج کل بینکاک میں موجود ہے جہاں جیکی اپنی ’بیچلر پارٹی‘ منانے والے ہیں۔
