زرمبادلہ ذخائر میں 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کی تشویش ناک کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران بہت بڑی گراوٹ۔
تفصیلات کے مطابق بیرونی ادائیگیوں اور دیگر وجوہات کے باعث صرف ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کی تشویش ناک کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 47 کرور ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔
یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔ اس وقت ملک کے مجموعی ذخائر 26 ارب 40 کروڑ ڈالرز ہیں جن میں سے مرکزی بینک کے ذخائر 19 ارب 54 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 85 کروڑ ڈالرز ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت کو قابو میں کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی مداخلت بے کار ثابت ہوئی، جمعرات کا دن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کی سطح کو عبور کر گئی، انٹر بینک اور مقامی اوپن دونوں کرنسی مارکیٹس میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.70روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر170.40روپے ہو گئی ۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

4 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

4 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

5 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

5 hours ago