پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ہاں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ تبادلہ آج بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی کے ہائی کمشنز کے ذریعہ کیا گیا۔
قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہر سال ہوتا ہے۔ ہر برس یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاک بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2023 کی تبادلہ شدہ فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں 343 عام پاکستانی شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔ ادھر پاکستان میں موجود بھارتی قیدیوں میں 42 بھارتی شہری اور 266 ماہی گیر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یہ پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33 واں تبادلہ ہے۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

4 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

21 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

33 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago