وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لیکر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے . ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمید نے شرکاء کا استقبال کیا اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی . وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چلینجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا . . .