عوام سانپوں کو دودھ پلائیں گے تو یہ اژدہے بن کر انہی کو کھا جائیں گے،سراج الحق

لوئردیر (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک پر سالہا سال سے مسلط حکمران پارٹیوں نے عوام کو سوائے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے اور کچھ نہیں دیا، یہ مزید مواقع کی تلاش میں ہیں اور باریوں پر یقین رکھتے ہیں، عوام اب سانپوں کو دودھ پلائیں گے تو یہ اژدہے بن کر انہی کو کھا جائیں گے۔

لوئر دیر کی تحصیل میدان میں اپنے انتخابی حلقہ 6 میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق غیر یقینی پھیلانے والے اور ان کے التوا کی باتیں کرنے والے سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔جماعت اسلامی آئے گی تو سودی معیشت کا خاتمہ کر کے زکوۃ اور عشر کی بنیادوں پر قومی معیشت میں بہتری لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے،نوجوانوں کو روز گار ملے گا، وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے، قومی وسائل کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert