پناہ گاہوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پناہ گاہوں میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا ،احساس اور سیرینا ہوٹل انتظامیہ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزارت تخفیف غربت میں ہوئے، تقریب میں معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے شرکت کی ، سی ای او سیرینا جنوبی اور وسطی ایشیا عزیز بوتانی، ڈاکٹر معین الدین اور ایڈیشنل۔سیکریٹری کیپٹن ر سوید نواز بھی شریک تھے ،سیرینا ہوٹل کا عملہ اسلام آباد کی پانچ پناہ گاہوں میں خدمت کی نگرانی کرے گا ،فائیو اسٹار ہوٹل، پناہ گاہوں میں مزدور

کے کھانے کی تیاری سے کھانے کی فراہمی کی نگرانی کرے گا،پناہ گاہوں میں کیچن، ڈائننگ ہال،برتنوں کی صفائی کا معیاربھی فائیو اسٹار جیسا ہوگا، سونے کے کمرے، بستر، واش روم کی صفائی کا معیار برقرار رکھنے میں فائیواسٹار ہوٹل کی معاونت ہوگی ،احساس اور سرینا ہوٹل کا عملہ وزارت تخفیف غربت کی چھتری تلے کام کریں گے،سیرینا ہوٹل پناہ گاہوں میں خدمات کا معیار بلند کرنے میں معاونت بلامعاوضہ فراہم کرے گا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ین کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ پناہ گاہوں میں بہترین سہولیات باوقارانداز میں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمتی یاداشت کا مقصد اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں خدمات کے معیار کے لئے تعاون کو بڑھانا ہے،مفاہمتی یاداشت احساس پناہ گاہوں کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔عزیز بوتانی نے کہاکہ سرینا ہوٹل پناہ گاہوں کے عملے کو پناہ گاہ پر خدمات کی تکنیکی تربیت فراہم کرے گا، پناہ گاہوں میں سروس کی نگرانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

2 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

11 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

21 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

52 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

1 hour ago