پشاور؛ پولیس تھانے اور چوکی پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے تھانے اور چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کی سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس تھانے اور چوکی پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے الرٹ رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کے سرحدی علاقے میں نصب تھرمل ویپن نے دہشت گردوں کی نقل و حمل کو مانیٹر کیا۔ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند پولیس تھانہ اور چوکی پر حملے کے لیے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے کہ تھرمل ویپنز سے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

8 سے 10 دہشت گرد پولیس تھانے اور چوکی پر حملہ کرنا چاہتے تھے، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کیخلاف مزید 5 مقدمات درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے…

1 min ago

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

11 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

19 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

29 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

43 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago