اقرا کنول کو شادی کے بعد پہلا جھٹکا ؟ یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقرا کنول کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔

تین ملین سبسکرائبرز رکھنے والی اقرا کنول جنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ اقرا نے بتایاکہ انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سسٹرولوجی نامی چینل جلدی سے پروان چڑھ رہا تھا۔

WhatsApp
Get Alert