وسیم اکرم کی پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح، وجہ بھی بتا دی

سڈنی (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا اور پی ایس ایل پر آئی پی ایل کو ترجیح دیدی۔

بھارتی سپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ منسلک رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ سے نہیں ہے، پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو دنیا میں فالو کیا جاتا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کا کہا گیا تو انہوں نے دونوں ٹیموں کو چنا، چند روز قبل بھی وسیم اکرم نے پاکستان پر آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دینے کا بیان دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اس وقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert