اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی میں ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی سمیت 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں، گزشتہ ہفتے10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے، گھی کی فی کلو قیمت میں 59 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت 3 پیسے بڑھ گئی ہے۔ انڈے فی درجن 2 روپے 98 پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔ واضح رہے آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے کا ہو گیا۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85 روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.70روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر170.40روپے ہو گئی۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…