سلمان خان اور دھرمیندر جمال کودو کے بخار میں مبتلا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی میوٹ (گونگے) ولن بوبی دیول کے والد و لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔حال ہی میں معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 میں ارباز خان، سہیل خان، میکا سنگھ اور دھرمیندر نے بطور مہمان شرکت کی۔
پروگرام کا پرومو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اداکار و پرڈیوسر سہیل خان اور گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ ریئلٹی شو کے میزبان سلمان خان بوبی دیول کے مقبول انداز کو اپناتے ہوئے یعنی خالی گلاس سر پر رکھ کر ڈانس کرتے نظر آئے۔

تاہم لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کی دھن پر اپنے بیٹے کے انداز کو اپنانے کی بجائے خالی گلاس پہلے ہاتھ میں پھر منہ میں پکڑ کر اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرسمس کے موقع پر سنی دیول نے بھی اپنے بھائی کی وجہ شہرت بننے والی جمال کودو کی دھن پر اپنے ہی انداز میں رقص کر کے دکھایا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اینمل میں جہاں اداکار رنبیر کپور نے شاندار پرفارمنس دی وہیں بوبی دیول نے بھی پوری فلم میں کچھ کہے بغیر پرستاروں کے دل جیت لیے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

57 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

1 hour ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

2 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago