سیلولر موبائل آپریٹرز نےغیرضروری سم کارڈز کی واپسی پر کتنی فیس نافذ کر دی؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سیلولر موبائل آپریٹرز نے پی ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی مدت ختم ہونے پر صارفین کی طرف سے غیرضروری سم کارڈز کی واپسی پر 200روپے فیس کا نفاذ کر دیا ہے ۔ پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2023 تک بغیر کسی چارجز کے غیر ضروری سم کارڈز کو رضاکارانہ طور پر ترک کردیں یا واپس کردیں۔

“جنگ ” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے غیر ضروری سم کارڈز کو مسترد کرنے یا واپس کرنے کے لیے پہلے سے فراہم کردہ رعایتی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert