کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بغیر پیسے دیے کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) راولپنڈی میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بغیر پیسے دیے کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا، سی پی او راولپنڈی نے کھانے کا بل نہ دینے پر چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا، جبکہ ٹھیلے والے کو کھانے کی رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے چار اہلکاروں نے گزشتہ روز ایک ٹھیلے والے سے کھانا کھایا اور کھانے کا بل ادا نہیں کیا۔
جس پر ٹھیلے والے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی، جب چاروں اہلکاروں نے کھانا کھایا لیکن بل ادا نہیں کیا۔

سی پی او نے کھانا کھا کر بل نہ دینے والے چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا اور چاروں اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی ادائیگی کیے بغیر کھانے کا سامان لینے کی شکایت پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس لیا اور چاروں پولیس اہلکاروں کو کلوز لائن، چارج شیٹ کردیا۔
سی پی او راولپنڈی فوری طور ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ سی پی او نے کہا کہ رقم لے کر میری معذرت بھی قبول کریں۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

7 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

20 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

26 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

34 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

47 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago