کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سرحدی اضلاع ایران بارڈر میں رہداری مینجمنٹ سسٹم (RMS) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی . نگران وزیر داخلہ نے باقاعدہ مینجمنٹ سسٹم RMS کا افتتاح کیا .
تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوٹئہ حمزہ شفاقت، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایاز مندوخیل، اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالناصر دوتانی، کمشنر مکران ڈویژن سعید جمالی، کمشنر رخشاں شاہ عرفان غرشین و دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی .
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایاز مندوخیل کی راہداری ایپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی . بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ محمکہ داخلہ اور آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پاک ایران بارڈر 5اضلاع میں راہداری کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ایپ سے دونوں ممالک میں امدروفت کرنےوالوں کا ڈیٹا ون کلک پر ہوگا جبکہ ساحلین اپنا ڈیٹا موبائل ایپ پر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے
اس موقع پر نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا کہ اس ایپ سے ساہیلین کو آمد رفت کی مد میں آسانی فراہم ہوگئی جبکہ ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپر لیس ورکنگ ہے اور اس ایپ سے شہری گھر بھیٹے ان لائن ایپ کی سہولت سے فاہدہ اٹھا سکیں گے .