لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی سب سے زیادہ ٹی 20 چھکوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ریکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ مڈل آرڈر بلے باز آصف علی اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ اس فہرست میں ان سے آگے موجود کھلاڑیوں میں لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک شامل ہیں۔
شعیب ملک پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 407 ٹی 20 اننگز میں 326 چھکے لگائے ہیں ۔ شاہد آفریدی اپنے ٹی 20 کیریئر میں 278 اننگز میں 252 چھکے لگاکر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آصف علی اب چھکے لگانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 316 اننگز میں 234 چھکے لگائے ہیں ۔
آصف علی نے بھی حفیظ جتنے چھکے ہی لگائے ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے صرف 187 اننگز کھیلیں ، اس فہرست میں وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 262 اننگز میں 227 چھکے لگا کر 5 ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ 29 سالہ بلے باز نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی مقابلے کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ آصف نے 20 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دھار اننگز میں چار چھکے لگائے اور ناردرن کو ابتدائی میچ میں بلوچستان پر فتح دلانے میں مدد کی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ امید کر رہی ہے کہ آصف علی آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ فارم برقرار رکھیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی مڈل آرڈر آصف علی ، صہیب مقصود اور اعظم خان پر بہت زیادہ انحصار کرے گا ۔
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…