سابق وزیراعظم نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے میٹنگ منٹس جاری کر دیئے۔سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔11سو 28کنال اراضی کا تخمینہ لگا کر تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔موضع میاں میر ،مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں چند روز میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔ موضع میاں میر 135

اپر مال پر واقع دو کنال 8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا تخمینہ 20کروڑ48لاکھ 32ہزار روپے میں نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی 3ارب 4کروڑ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی کی نیلامی 91کروڑ 34لاکھ روپے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کے کیلیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی۔تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کمیٹی کے کنونیئر ڈپٹی کمشنر لاہور مقرر کر دیئے گئے، کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شامل کیا گیا ہے۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

28 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

48 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

55 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

1 hour ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

7 hours ago