سانولی رنگت کی وجہ سے ہونیوالی طعنہ زنی پر اداکارہ آمنہ الیاس کھل کر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں .

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے .

ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں . میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا .

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے . سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

آمنہ الیاس اس سے قبل بھی شوبز میں سانولی رنگت کے فنکاروں اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کرتی رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں