وارنر کی چوری شدہ کیپ تلاش کرنے کیلئے جاسوسوں کی خدمات لینے کی اپیل کردی گئی

سڈنی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی حکومت سے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو ملک کے بہترین جاسوسوں سے تلاش کرنے کی اپیل کردی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کرکٹر آسٹریلیا عظیم سفیر ہیں، وہ شاندار الوداع کے مستحق ہیں، ٹیسٹ کیپ سے متعلق سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے سب سے قیمتی چیز ہے اور مجھے امید ہے کہ انہیں انکی کیپ جلد واپس مل جائے گی۔

شان مسعود نے کہا کہ میں آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو ملک کے بہترین جاسوسوں کے ذریعے ڈھونڈا جائے۔

WhatsApp
Get Alert