پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا صرف ایک ماہ میں شہر قائد سے کچرے کا خاتمہ کر دینے کا دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا صرف ایک ماہ میں شہر قائد سے کچرے کا خاتمہ کر دینے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق 13 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی نے اہلیان کراچی سے ایک اور وعدہ کر لیا۔ 13 سال کے دوران کراچی کے حوالے سے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہنے والی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اب دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک ماہ میں کراچی سے کچرے کا خاتمہ کر دیں گے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ اکتوبر کے آخر تک شہر سے کچرا ختم کر دیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی والوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے اور نہ ہی ٹیکس میں اضافہ کر رہے ہیں کے الیکٹرک سے ملنے والے ٹیکس خزانے میں جائے گا۔

کراچی کی صفائی کی صورتحال کے حوالے پی پی رہنما کا دعویٰ ہے کہ 44 نالے سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں اور ڈی ایم سیز کے 500 نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں۔

دوسری جانب خبر سامنے آئی ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی والوں کی جیبوں سے مزید پیسے نکلوانے کی منصوبہ بندی کر لی۔ پیپلز پارٹی آج تک ملک کے سب سے بڑے شہر اور سندھ کے دارالحکومت کراچی کا کوئی بھی مسئلہ حل تو کر نہ سکی، الٹا کراچی والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ کراچی کے علاوہ باقی سندھ سے ریونیو اکٹھا کرنے میں ناکام پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اب شہر سے کچرے کے خاتمے کیلئے کراچی والوں کی جیبیں مزید خالی کرنا چاہتی ہے۔
رہائشی علاقوں سے علاقہ وائز 100 ،200 اور 300 روپے فیس ہر گھر سے لینے کے لئے سوئی سدرن گیس کو خط لکھا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ساتھ کوآرڈینیشن کریں۔ اس سے قبل کے ایم سی بھی شہر کے مسائل کے حل کیلئے کراچی والوں سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، اس حوالے سے نیپرا کو باقاعدہ درخواست بھی دی جا چکی۔
سندھ حکومت کے ان اقدامات پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پہلے ہی اپنا کل 95 فیصد ریونیو کراچی سے اکٹھا کرتی ہے، جبکہ اب شہریوں پر مزید ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت نئے ٹیکس لگانے سے قبل کراچی سے ٹیکس کی مد میں اکٹھے کیے گئے کھربوں روپے کے ٹیکسز کا حساب دے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

10 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

22 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

24 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

25 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

36 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

43 mins ago