اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے الگ الگ ریٹرننگ افسران کے ہوبہو فیصلوں پر حیرانی کا اظہار کیا۔الیکشن ٹربیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما ایڈوکیٹ شعیب شاہین کی نامزدگی فارم مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ یہ این اے 47 اور این اے 48 کے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسر ایک ہیں؟شعیب شاہین نے بتایا کہ نہیں سر دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران مختلف ہیں لیکن آرڈر میں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں، لگتا ہے آرڈر لکھا ایک جگہ گیا پھر سب نے وہی جاری کردیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ دونوں آر اوز کے آرڈر میں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں ہے، بالکل ایک جیسے ہیں۔اسلام آباد الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر کی رات آر اوز نے 4 گھنٹے بیٹھ کر کاغذات نامزدگی میں اعتراض نکالے ، جو اعتراضات عائد کیے گئے وہ اتنے مضحکہ خیز ہیں کہ جج صاحب بھی اس پر ہنس رہے تھے ، ایک آر او کا فیصلہ تین حلقوں سے جاری کیا گیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…