پہلے بڑی طاقتوں کے سامنے جھک جاتے تھے، اب نہیں جھکیں گے،عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بڑی طاقتوں کے سامنے جھک جاتے تھے، اب کبھی نہیں جھکیں گے، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، طاقتور کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پراگرام کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے، اسلامی ریاست بڑی خود دار قوم ہوتی ہے جو کسی کے سامنے جھکتی نہیں، اسلامی ریاست میں انسانیت ہوتی ہے، احساس پروگرام انسانوں کیلئے ہے، انسانی معاشرے میں جانوروں اور انسانوں میں فرق ہوتا ہے، یہ اسلامی فلاحی ریاست کا سفر ہے جو بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھا، اسلامی ریاست کا مطلب کسی کے سامنے جھکنا نہیں ہوتا، ہم خوددارقوم بنیں گے، پہلے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے جھکتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا، بھیک اور امداد مانگ کر کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی۔
ترقی یافتہ ممالک نے وہ کام نہیں کیے جو پاکستان کررہا ہے، امریکا جیسے ملک میں پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس نہیں، ہر فیملی کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوگا، ہم کمزور لوگوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کا نظام لائیں گے، طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، تین سالوں سے شور مچا ہوا ہے، ہماری حکومت کیخلاف ہیں، کیونکہ ہم ان کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، صرف غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، طاقتور کہہ رہے کہ ہمیں این آراو دے کرمعاف کردو،خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ امیر اورغریب کیلئے الگ الگ قانون ہو۔
میڈیا جتنا حقائق اور سچ دکھائے گا تو کریڈیبلٹی ہوگی، میں چاہتا ہوں میڈیا تنقید کرے لیکن سچ دکھائے، اگر ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی اور قانون نہیں توڑ رہی تو ہمیں آزاد عدلیہ اور میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں کسی حکومت نے میڈیا کو آزادی نہیں دی، چیلنج کرتا ہوں 70فیصد پروگرام ، خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں، کبھی کسی وزیراعظم پر تنقید نہیں ہوئی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم بارے تین بڑے اخبارات نے لکھاکہ کوئی زائچہ نکال کر جادو کی وجہ سے وزیراعظم بنایا گیا، برطانیہ میں اس طرح جعلی خبریں چلائی جاتیں تو کروڑوں ڈالر مجھے ہتک عزت دعوے کے ملنے تھے جس کو میں شوکت خانم کو خیرات کردیتا،ہم نے جتنا میڈیا کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اس سے پہلے کبھی اتنا آزاد نہیں رہا، باہر کے لوگ کیا کہیں گے پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو زائچہ نکال کربنایا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

31 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

40 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

50 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

2 hours ago