سری دیوی کیساتھ عشق جنون میں بدل گیا تھا، کرن جوہر کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے دیوانہ وار پیار کرتے تھے۔کرن جوہر نے اس بات کا انکشاف اپنے چیٹ شو ’کافی وِد کرن‘ میں سری دیوی کی اداکار بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
کرن جوہر نے چیٹ شو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے، اُنہوں نے جھانوی اور خوشی کو بتایا کہ وہ اُن کی والدہ کے پیار میں پاگل ہو گئے تھے۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ سری دیوی کے سب سے بڑے پرستار تھے۔
کرن جوہر نے چیٹ شو کے دوران سری دیوی کے ہمراہ اپنی پہلی ملاقات کا ذکر بھی کیا، اُن کا کہنا تھا کہ سری دیوی سے پہلی ملاقات کے دوران وہ اُن کے خوف میں مبتلا ہو گئے تھے۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ 1993ء میں میری پہلی بار سری دیوی سے ملاقات ہوئی تھی، وہ سری دیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گئے تھے اور اس دوران اُن کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے سری دیوی سے میرا تعارف کرایا تھا اور اُس وقت میں خود سے متعلق سب کچھ بھول چکا تھا کہ میں نے کیا کچھ کر رکھا ہے یا میں کیا کرتا ہوں۔‘ کرن جوہر نے مزید کہا کہ ’میں زندگی بھر مشہور شخصیات سے ملا ہوں مگر مجھے اس طرح کبھی محسوس نہیں ہوا جیسا سری دیوی کے ساتھ ملنے پر محسوس ہوا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی سے پہلی ملاقات میں، میں خود کو ایک کمتر انسان محسوس کر رہا تھا کہ جبکہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے سب کچھ سری دیوی ہی ہیں اور وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں، مجھ میں اتنی سی ہمت بھی نہیں تھی کہ میں سری دیوی کے سامنے اُن کی تعریف کر سکوں یا اُنہیں بتا سکوں کہ وہ کتنی حسین ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago