میں نجی زندگی کے بارے میں بات کرکے خبروں میں نہیں رہنا چاہتی: نوین وقار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ میں نجی زندگی کے بارے میں بات کرکے خبروں میں نہیں رہنا چاہتی۔نوین وقار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر بہت دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے طلاق کے بارے میں ہمارے معاشرے کے لوگوں کے خیالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ طلاق کو اتنی بری چیز سمجھتے ہیں کہ اگر ان کے اپنے گھر میں طلاق ہوجاتی ہے تو وہ اسے چُھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جن کی طلاق ہوگئی لیکن وہ کافی عرصے تک صرف شادی شدہ ہونے کا دکھاوا کرتے رہے اور اس بارے میں کسی کو نہیں بتایا کیونکہ اُنہیں طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے شرمندگی ہو رہی تھی اور یہ ڈر بھی تھا کہ پتا نہیں ان کی فیملی کا طلاق پر کیسا ردِعمل ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ طلاق کے بارے میں لوگوں کے خیالات کا انخصار طلاق کی وجوہات پر بھی ہے کہ دو لوگوں لے درمیان طلاق ہو کس وجہ سے رہی ہے۔نوین وقار کی یہ بات سن کر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی طلاق کی وجہ بتانا چاہیں گی؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تو سب لائیو شوز میں بیٹھ کر سب کے سامنے ساری باتیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میری نجی زندگی ہے اور میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں کبھی بھی یوں سب کے سامنے بات نہیں کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے والدین سے صرف یہی سیکھا ہے کہ اپنے گھر کی بات گھر تک رکھو کیونکہ جب گھر کی باہر نکلتی ہے تو لوگ اسے اپنے حساب سے آگے توڑ مروڑ کر پیش کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں آپ لوگوں کا منہ بند نہیں کر سکتے تو بہتر یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنا منہ بند رکھے۔
نوین وقار نے کہا کہ جو بھی برا وقت آپ کی زندگی میں آتا ہے اس سے صرف سبق حاصل کریں اور آگے بڑھ جائیں لیکن ہمارے معاشرے میں لوگ خبروں میں رہنے کے لیے اپنی نجی زندگی میں آنے والے ایسے برے وقت کے بارے میں سب کے سامنے بات کر رہے ہوتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں چاہتی۔ اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں جب بھی خبروں میں آؤں تو صرف اپنے کام کی وجہ آؤں۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

60 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

2 hours ago