بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطہ، ملزمان کی درخواست ضمانت خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ رکھنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ملزمان ارسلان واجد اور محمد دین کی ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔
عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے ملزمان نے ’را‘ ایجنٹس سے پیسے وصول کیے، پولیس نے ’را‘ کے دیے ہوئے پیسے دونوں ملزمان سے برآمد کیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف ثبوتوں سے تخریب کاری کی نیت ظاہر ہوتی ہے۔
عدالت میں وکلاء صفائی نے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کیس جھوٹا ہے اور بلاوجہ بنایا گیا۔ بعد ازاں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں

Recent Posts

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

58 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

1 hour ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago