توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی وکلا نے درخواست کی کہ آج قانونی ٹیم کے سربراہ شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، فرد جرم آج عائد نہ کی جائے، اس کیس میں عجلت نہ کی جائے۔ وکلا نے جیل ٹرائل کے خلاف بھی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔
بعدازاں ایڈووکیٹ علی بخاری نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چارج شیٹ کو چیلنج کریں گے، جو چارج فریم ہوا اس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی نے کہا کہ چارج میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر توہین ثابت ہوسکے، عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ کمیشن کے ایک ممبر کے خلاف سپریم کورٹ جاچکے ہیں اس کو کمیشن سے الگ ہوجانا چاہیے۔
آپ پر سنگین غداری کا آرٹیکل 6 لگے گا، عمران کا الیکشن کمیشن ارکان سے مکالمہ
پی ٹی آئی رہنما اصغر چوہدری نے بتایا کہ سماعت میں فرد جرم عائد ہونے پر عمران خان سخت غصے میں تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن ممبران کو کہا کہ آپ جانبدار ہیں، ہم سے انتخابی نشان تک چھین لیا، ایک وقت آئے گا کہ آپ پر سنگین غداری کا آرٹیکل 6 لگے گا۔کمیشن ممبران کارروائی کے دوران ششدر رہ گئے۔
حبا فواد چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری نے سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایک رکن کے خلاف ریفرنس دائر ہے ، وہ سماعت نہیں کر سکتے، لیکن پھر بھی وہ بینچ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو جاری شوکاز کا جواب تک دینے نہیں گیا اور فرد جرم عائد کر دی گئی۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

4 hours ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

4 hours ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

5 hours ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

5 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

5 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

5 hours ago