پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس؛ سپریم کورٹ کا آئی جی، چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔ سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، کوئی ادارہ خاموش تماشائی بن کر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے مبرا نہیں ہو سکتا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے صرف اپنے کیس پر فوکس کریں، بتائیں آپ نے کب الیکشن کمیشن میں شکایت جمع کرائی۔ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے 24 دسمبر کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا اس لیے ہمیں الیکشن کمیشن میں شکایت جمع کرانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے 2013کے الیکشن میں بھی الزامات لگائے، عدالت کا تب بھی وقت ضائع کیا کوئی ٹھوس الزام نہ نکلا، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی آپ نے تعینات کیا ہم نے نہیں۔
دوران سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس ہائیکورٹ کا تھا کھوسہ صاحب، ہم نے آپ کو ایکسٹرا مائلیج دی، یہ نہ کہیں کہ دنیا آپ کے خلاف ہوگئی ہے، مثبت سوچ اختیار کریں،ایسا نا کہیں کہ بدترین الیکشن ہو رہے ہیں، اب آپ خوش ہیں، ہم صرف سوال پوچھتے ہیں ناراض نا ہوا کریں۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم کیسے کہہ دیں فلاں سیاسی جماعت کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کریں فلاں کے مسترد کر دیں، عدالتیں الیکشن کے لیے ہر سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑی ہیں، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جنھیں اعتراض ہے وہ انتخابی ٹربیونلز سے رجوع کر لیں، بات ختم۔
سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق 24 دسمبر 2023 کے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے خط کا حوالہ دیا گیا جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایات دی گئیں۔ حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے جامع رپورٹ 26دسمبر کو سپریم کورٹ میں 160 صفحات کی رپورٹ پیش کی، ہم نے پوچھا تو درخواست گزار نے صوبائی چیف الیکشن کمشنر کے خط کا حوالہ دیا اور بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر ہدایات پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

41 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

50 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago