گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ،کیا باتیں ہوئیں؟ جانیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) افغانستان سے پاکستان کے دورے پر آئے افغان عبوری حکومت کے گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کی نگران وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات سے متعلق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بتایا۔
I had a productive meeting with Mullah Shirin, Governor of Kandahar today.
Reaffirmed Pakistan’s commitment to continued engagement &
mutually beneficial ties with Afghanistan. Also stressed imperatives of addressing all issues to harness full potential for trade & connectivity. pic.twitter.com/Q2abDfFUij— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) January 3, 2024
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میری آج قندھار کے گورنر ملا شیرین سے ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی, ملاقات میں مسلسل رابطے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا , افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات،تجارت پر زور دیا, افغانستان کے ساتھ رابطوں کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔
