نوازشریف کی ویکسی نیشن کے لیے ، کینیڈا سے فون آیا وارڈ بوائے نے انٹری کی،وزیرصحت کااہم انکشاف‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور وارڈ بوائے نے انٹری کی۔نجی ٹی وی ہم نیوزکے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ کینیڈا سے نوید نامی شخص نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے۔ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا ،ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں

بھرتی ہوا تھا۔وزیرصحت نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، یہ سارا معاملہ سائبر کرائم میں بھی رپورٹ ہوا،ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔یاسمین راشد کہتی ہیں کہ جس نے بھی یہ کیا ہے وہ پاکستا ن دشمن ہے، سوچنا چاہیے کہ اس سارے معاملے کے پیچھے کون ہے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک 20 ستمبر کو لگی تھی جبکہ کورونا سے بچا ئوکی ویکسین کی پہلی خوراک انہیں 28 اگست کو لگائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کوان کے گھر پر ہی کورونا سے بچا ئوکی ویکسین فائزر لگائی گئی ہے۔دوسری جانب نوازشریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ کی خبرمضحکہ خیزاور باعث تشویش ہے۔لندن میں بیٹھے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی چار رکنی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکو پیش کی گئی اس رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا کا اندراج چوکیدار اور وارڈ بوائے کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے چارملازمین نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کا ڈیٹا درج کرنے کو تسلیم کر لیا ہے ،اسپتال میں سپروائزری کا فقدان تھا جس وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینٹر میں کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا، ڈیٹا اندراج کی ذمہ داری اسپتال انتظامیہ نے وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کے حوالے کر دی تھی، اسپتال میں آن لائن یا مینول چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بھی موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایم ایس کا پی اے رانا مظفر کا دوست نوید ملاقات کیلئے آتا رہا، تعلقات بہتر ہونے پر متعدد شناختی کارڈ رجسٹرڈ کروائے گئے، نوید نے چوکیدار ابوالحسن سے بھی تعلقات بنائے، نوید نے ابوالحسن چوکیدار سے کہا والد کا ریکارڈ درج کرنا ہے، ابوالحسن نامی چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق کو واٹس ایپ پر ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو کہا۔رپورٹ کے مطابق چوکیداراور وارڈ بوائے عادل رفیق نے ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو تسلیم کیا ہے۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعید سمیت 9 افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 min ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

5 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

11 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

29 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago