4سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، شہبازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 4سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں، 4سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، صرف مسلم لیگ (ن) مسائل کا حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے،معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔

شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اورسینیٹر اعظم نزیر تارڑ شامل تھے،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ،رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ،شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی ،ملاقات میں مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت بھی ہوئی ۔

WhatsApp
Get Alert