سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سرکاری ملازمین ہی کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں دی جاتی ہے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟
جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیا وزیراعظم کےپاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے؟ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی بناکر آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ ہمت پکڑیں اور وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے۔ ترجیحی بنیادوں پرصرف سرکاری ملازمین ہی کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پھر کہہ دیں کہ سابقہ حکومت آئین سے بالا تر تھی۔ ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔ آئین ہر چیز سے بالا تر ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کردی۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

1 min ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 mins ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

10 mins ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

20 mins ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

30 mins ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

47 mins ago