سڈنی ٹیسٹ،شاہین کے نہ کھیلنے کے فیصلے پر وقار یونس برس پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچ کرکٹ کی بقا کیلئے کھیلتے ہیں لیکن اگر شاہین کو خالصتا سڈنی ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا ہے تو میری سمجھ سے باہر ہے،انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنا میرے لیے حقیقی صدمہ ہے، کیونکہ میں انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کی توقع کررہا تھا۔

شاہین میلبرن ٹیسٹ کے دوران اچھی فارم میں لگ رہے تھے جبکہ انکی گیند سوئنگ اور رفتار بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert