شیخ رشید، فردوس شمیم، اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں قائم الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے امیدواران کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری ہیں۔
فردوس شمیم کے کاغذات منظور
سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی اور کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔
دورانِ سماعت فردوس شمیم نقوی کے وکیل جبران ناصر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جا رہے تھے اس لیے ایک سے زائد جگہوں پرکاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔
جسٹس خادم حسین نے ایڈووکیٹ جبران ناصر کوہدایت کی کہ آپ صرف قانون کی بات کریں۔اعتراض کنندہ حسان صابر نے بتایا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے۔
جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کہ کون امیدوار ہو گا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کاغذاتِ نامزدگی کیسے مسترد ہو گئے، قانون بتائیں کہ کس شق کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہے؟ کیا تحریکِ انصاف نے امیدوار سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے؟
اعتراض کنندہ حسان صابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیانِ حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا، جب بیانِ حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گے؟الیکشن ٹریبونل نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتہ کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے؟
اعتراض کنندہ حسان صابر نے جواب دیا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا اس لیے اپیل مسترد کی جائے۔واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے آر او نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔الیکشن ٹریبونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔
اعجاز الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
شیخ رشید کے 2 حلقوں سے کاغذات منظور
راولپنڈی ہی کے الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔ کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔
فواد چوہدری کی اپیل پر نوٹس جاری
فواد چوہدری کے جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے کل کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔
فواد چوہدری کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بوگس اعتراضات عائد کیے جا رہے ہیں۔
آزاد امیدوار مظہر جونیجو کی اپیل مسترد
سندھ میں جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار کی اپیل مسترد کر دی۔پی ایس 86 سے آزاد امیدوار مظہر جونیجو نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
اپیل کی گئی تھی کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے پر مظہر جونیجو کے کاغذات مسترد کیےہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار کے پاس 5 فارم جمع کرانے کے مواقع تھے جو استعمال نہیں کیے۔
ذوالفقار دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 175 سے ذوالفقار دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سنایا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

4 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

10 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

13 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

28 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

37 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

39 mins ago