زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

زرتاج گل کے وکلاء نے راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، اس موقع پر عدالت کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجودتھی۔پشاور ہائی کورٹ کی راہداری میں میڈیا سے گفتگو میں زر تاج گل نے کہا کہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے، ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا گھر توڑا دیا گیا، جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں، 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، آپ میری زبان بندی کریں گے اور کہیں گے کہ ووٹ بھی نہ ڈال سکوں اور الیکشن بھی نہ لڑسکوں، اگر ۹ مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہاتھ جوڑ لیے۔ زرتاج کا مزید کہناتھاکہ میرا بھائی جاوید عالم شہید دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوچکا ہے ، اس کی وزیرستان میں قبر موجود ہے ، جائیں دیکھ لیں، ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں؟ میں شہید کی بہن ہوں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

6 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

6 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

6 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

7 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago