“ماں کب بنیں گی؟” انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال پر دیپیکا نے مسکرا تے ہوئے کھل کر جواب دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بالی ووڈ کے مشہور ترین جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو 5 سال ہو چکے ہیں، دونوں سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ نکے ہاں ننھے مہمان کی آمد کب ہو گی ؟ اور دونوں اس سوال کا جواب نہیں دیتے ۔ لیکن اب پہلی بار دیپیکا پڈوکوں نے “ووک میگزین ” سے انٹرویو میں پہلی بار فیملی شروع کرنے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

انٹرویو کے دوران جب والدین بننے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دیپیکا نےمسکرا کر جواب اس طرح دیا کہ ” بالکل، رنویر اور میں بچوں سے پیار کرتے ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ہم اپنا خاندان شروع کریں گے۔جب میں ان لوگوں کے ساتھ ملتی ہوں جن کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں، میری خالہ، چچا، خاندانی دوست، وہ ہمیشہ اس موضوع سے متعلق بات کرتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ میں نے کیسے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا۔؟خاندان والے مجھ سے ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں ملتے، وہ ہر موضوع پر بات کرتے ہیں اور جواب مانگتے ہیں۔ میرا خاندان مجھے مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور میں اور رنویر سنگھ بھی اپنے بچوں میں یہی روایتیں اور اقدار دیکھنا چاہتے ہیں”۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون آخری بار 2023ء میں شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ میں نظر آئی تھیں، وہ آئندہ پروجیکٹ میں ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گی۔دیپیکا پہلی بار ہریتک روشن کے ساتھ سکرین شیئر کرنے جا رہی ہیں، دونوں کی فلم 25 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert