5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کے لیے اسکیم تیار کی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔
ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔
اسکیم مکمل تیار ہے، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسکیم لانچ کر دی جائے گی، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد سے زائد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباری افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Recent Posts

اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ…

5 mins ago

حافظ آباد: گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے باوجود گندم…

11 mins ago

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل کا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران دہرے قتل کا انتہائی خطرناک…

20 mins ago

پولینڈ: دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 1400 دکانیں جل کر خاکستر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر لگنے…

34 mins ago

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی ایک…

39 mins ago

نئی سیاسی جماعت میں کون کون سے رہنما شامل ہوں گے، مفتاح اسماعیل نے نام بتادیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں کون…

45 mins ago