چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا، پی ٹی آئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف جسٹس کی رویے کی مذمت کرتی ہے، آپ کو کوئی حق نہیں آپ پی ٹی آئی یا ان کے وکلاء کی تضحیک کریں۔ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو کی لیکن فاضل چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے وکلاء کے ساتھ رویہ توہین آمیز ہے۔ فاضل چیف جسٹس سمجھتے ہیں ملک میں امن و آشتی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 12 سو کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں لیکن ہمارے کیسز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا لیکن آر اوز کے کنڈکٹ پر نوٹس نہیں لیا جا رہا، ہمارے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اغواء کیا جا رہا ہے، بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کے لیے علحیدہ بینچز بنائے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی دور میں دائر کیے گئے ریفرنس کا بغض نہیں نکال سکے ہیں اور ہم نے قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے پر مبارک باد دی تھی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پی ٹی آئی توہین برداشت نہیں کرسکتی۔
سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے آج تک ہمیں کوئی ریلیف میں ملا بلکہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت کسی اور بینچ سے ملی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہم پر احسان نہیں ہمارا حق ہے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago