ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، دل کی تکلیف پر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری


رائیونڈ(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دل کی تکلیف ہوتی ہے تو یہ خود لندن بھاگ جاتے ہیں، اس وقت بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں، کراچی آ جائیں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنایا ہے‘‘۔
رائیونڈ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کے لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں اگر عوامی حکومت بنانی ہے تو یہ ن لیگ نہیں کر سکتی، عوامی حکومت صرف شہیدوں کی جماعت ہی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نفرت، گالم گلوچ اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام سے پوچھیں کیا وہ بجلی کا بل دے سکتے ہیں جواب نہیں میں ملے گا، ہمارا دس نکاتی ایجنڈا عوام دوست اور ہم ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وعدے ہے پنجاب کے ہر اضلاع میں مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائیں گے، کیا انہوں نے پنجاب میں علاج کی معیاری سہولتیں دیں؟
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارے امیدوار جیتنے کیلئے کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی تین سو یونٹ فری دے گی، ملک میں مفت معیاری تعلیم دینے کا وعدہ ہے، ہر شخص کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات دینا ہے۔

Recent Posts

طلبہ پر حملہ: فسادات کے مرتکب افراد کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی، کرغز وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف نے کہا ہے کہ فسادات…

1 min ago

بھارت: بی جے پی کو انتخاب میں مشکلات کا سامنا، آر ایس ایس مدد کے لیے میدان میں اتر گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اندرونی ذرائع نے کہا ہے کہ ووٹرز کی انتخابات میں عدم دلچسپی…

4 mins ago

اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر…

13 mins ago

کیا پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے لیے تیار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا پائے…

19 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان…

27 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا، فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں کا تعین کرلیا،جس کا فیصلہ…

28 mins ago