الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ ٹربیونل کیلئے دو مزید ججز شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ ٹربیونل کے لیے دو مزید ججز شامل کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد الیکشن ٹربیونل میں شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ججز کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert