پی سی بی ہمارا بہت اچھا دوست ہے اگر پاکستان ہمیں بلاتا ہے تو ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہیں، سری لنکا بورڈکا پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے بعد دیگر ممالک سے پاکستان کو ہمایتی پیغام موصول ہو رہے ہیں۔ ایسے میں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے عزم کیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ ابھی کچھ دیر قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا کا بیان سامنے آیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو دلاسہ ملا ہے۔کرکٹ ڈز کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کی جگہ ہمیں دورے کے لیے بلاتی ہے تو

ہم پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی دعوت کو قبول کریں گے اور جو نقصان ہوا اُس کی تلافی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اِس دورہ کی منسوخی سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پی سی بی سری لنکا کا عظیم دوست ہے۔ اِس لیے ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی تھریٹ کا بہانا کر کے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

Recent Posts

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

2 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

5 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

8 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

12 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

18 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

36 mins ago