نرگس فخری کی حالیہ اور سابقہ بوائے فرینڈ کے ساتھ پارٹی میں شرکت, حیران کن خبرآگئی
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی حالیہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ اور سابقہ بوائے فرینڈ ادے چوپڑا کے ساتھ نیو ایئر پارٹی میں شرکت کی،وہ دونوں بوائے فرینڈ کے ساتھ بیک وقت موجودگی تصویروں کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی نے انسٹاگرام پر نیو ایئر پارٹی کی چند تصاویر شیئر کیں۔ان تصویروں میں پہلی تصویر ارسلان گونی کی اپنی گرل فرینڈ سوزین خان کے ساتھ تھی تاہم دیگر تصویروں میں نرگس فخری کو ٹونی بیگ اور ادے چوپڑا دونوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
اس سے قبل سوزین خان کی جانب سے دبئی کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ان کے ساتھ ارسلان کے علاوہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ بھی شامل تھے۔
