فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی .

احتساب عدالت اسلام آباد میں فوادچودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی،فوادچودھری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا،فوادچودھری کی والدہ اور بھائی فراز چودھری بھی عدالت موجود تھے .

فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی،نیب پراسیکیوٹر نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 7بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے فوادچودھری پر رشوت کا شک ہے،فوادچودھری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے،فوادچودھری نے اثرورسوخ سے منصوبوں کو چلایا .

وکیل صفائی راجہ عامر نے کہاکہ کچھ معلوم نہیں کہ کس زمین کو ٹرانسفر کرنے کی بات ہو رہی ہے،بتایا جائےکہ کس سال زمین خریدی گئی ، کب ٹرانسفر ہوئی،دستاویزات سے ظاہر ہے کہ حکومت نے منصوبہ منظور کیا،ذاتی طور پر کسی ٹھیکیدار کو کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں