جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف، ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس پر ان کی تعریف کی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو روایتی انداز میں قوالی کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے

راحٹ فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ اصل براہ راست پرفارمنس ایسی ہی ہوتی ہے۔انہوں نے مختصر جملے میں تصدیق کی کہ گلوکار نے ان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر پرفارمنس کی اور ساتھ ہی انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔جمائما گولڈ اسمتھ ان دنوں لندن میں اپنی پروڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مذکورہ فلم کے سیٹ کی دو دن قبل ہی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں لندن میں لاہور کو دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما خان لندن میں ہی لاہور کے مناظر کا سیٹ تیار کرکے وہیں فلم کی شوٹنگ شروع کی، مذکورہ فلم کے لیے چند دن قبل ہی انہوں نے پاکستانی انداز کے رکشے کے لیے بھی لوگوں سے مدد مانگی تھی کہ برطانیہ میں انہیں رکشہ فراہم کیا جائے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔مذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہے؟واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

5 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

11 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

36 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago