پختونخوا؛ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارشات کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ درخواست گزار سابق رکن اسمبلی ہے اور خود دہشت گردی کا متاثرہ ہے۔
دوران سماعت اے اے جی دانیال چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی نے ان کے نام شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے، تاہم ابھی تک ان کے شامل نہیں کیے گئے۔بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت سے 23 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر،سابق ارکان امجد علی، گل ظفر،افتخار مشوانی،میاں شرافت علی، عبدالسلام، ظاہر شاہ، فضل حکیم اور دیگر ارکان کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Recent Posts

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

3 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

8 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

11 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

14 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

23 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

26 mins ago