کیا سمیع اللہ کیس میں خاکوانی کیس پر بحث ہوئی؟ چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے استفسار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا سمیع اللہ کیس میں خاکوانی کیس پر بحث ہوئی؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ نہیں سمیع اللہ بلوچ کیس میں خاکوانی کیس پر بحث نہیں ہوئی،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ یہ بڑی عجیب بات ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تاحیات نااہلی کیس کی وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا سمیع اللہ کیس میں خاکوانی کیس پر بحث ہوئی؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ نہیں سمیع اللہ بلوچ کیس میں خاکوانی کیس پر بحث نہیں ہوئی،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ یہ بڑی عجیب بات ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اصل میں خاکوانی کیس کیس معاملے پر تھا؟اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ خاکوانی کیس نااہلی سے متعلق تھا۔
