کراچی؛ کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدواروں کی اپیلیں مسترد، آر او کا فیصلہ برقرار


کراچی(قدرت روزنامہ) الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور حلقہ این اے 230 اور حلقہ این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں ہوئی، جسے ٹریبونل نے مسترد کردیا۔
الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے تھے۔
اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 230 اور این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کی اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے ایف بی آر نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago